ابنا: جام جم آن لائن کے مطابق پاکستان میں امریکہ کے ہاتھوں مبینہ طورپر القاعدہ کے سرغنے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے ایک ہفتے بعد پاکستان نے اسلام آباد میں سی آئي اے کے سرغنے کے نام کا انکشاف کیا ہے۔ یہ کام پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئي ایس آئي نے پاکستان میں اسامہ بن لادن کےخلاف مبینہ امریکی آپریشن کے ردعمل کے طور پر کیا ہے کیونکہ امریکہ کے اس آپریشن سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئي ایس آئی کی توہین ہوئي ہے۔ پاکستانی سرکاری ٹی وی اور اخبار دی نیشن نے انکشاف کیا ہےکہ اسلام آباد میں سی آئي اے کا سرغنہ مارک کارلٹن ہے ۔ یادرہے پاکستان میں اب تک سی آئی اے کے کارندوں کے نام خفیہ رکھے جاتے تھے۔ اسلام آباد میں سی آئي اے کا سرغنہ انٹلجنس کاروائیوں کی نگرانی اور ہدایت کرتا ہے اور اسکی ذمہ داریوں میں ڈرون حملوں پر نگرانی کرنا بھی شامل ہے۔ مارک کارلٹن اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا ایک سادہ سا کارکن ہے اب تک کسی کویہ علم نہیں تھا کہ وہ سی آئي اے کا سرغنہ ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے اس خبر پراب تک کوئي رد عمل ظاہر نہيں کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
9 مئی 2011 - 19:30
News ID: 240870
پاکستان نے اسلام آباد میں سی آئي اے کے سرغنے کے نام کا انکشاف کردیا ہے۔